ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج واضح اور نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 20 ہزار 833 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے پر آگیا،اسی طرح بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 243 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 767 ڈالر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی حالات، اور عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر اثرانداز ہورہے ہیں اور سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
اداکارہ نادیہ جمیل کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط، جانوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خاتمے کی اپیل
کراچی میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشیں،ہائی الرٹ جاری،چھٹیاں منسوخ
پاک ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات،خطے میں بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال
