Baaghi TV

سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات، حکومت نے تمام جماعتوں سے نام مانگ لیے

qomi

اسلام آباد: سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے ارکان کے نام مانگ لیے ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے گزشتہ جمعہ کو سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی۔ کمیٹی میں پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تمام جماعتوں سے کمیٹی کے لیے نام طلب کیے گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نام موصول ہوتے ہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔پارلیمانی کمیٹی سانحہ پمز کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور واقعے کی وجوہات، ذمہ داریوں اور انتظامی معاملات سے متعلق تحقیقات کرے گی۔

More posts