Baaghi TV

ہنگو،100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام

خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں فتنہ الخوارج کے 100 سےزائد دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنائی، کامیاب آپریشن کے بعد اسکول، دیگر املاک اور پہاڑی علاقوں کو کلیئر کردیا گیا ۔،پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے مارٹر گولے آبادی پر گرنے سے 6 شہری شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے ، دہشت گرد اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھا کر فرار ہوئے،فتنہ الخوارج کی جانب سے ہنگو کے علاقے زرگری دوری بنڈہ میں عام شہری آبادی پر مارٹر گولہ فائر کیا گیا،فتنہ الخوارج کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ دورڑی بانڈہ میں سول مارکیٹ پر گر گیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے آپریشن میں حصہ لینے والے اہل کاروں کے لیے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا،آئی جی ذوالفقارحمید نے کہا کہ خیبر پختو نخوا پولیس فتنہ الخوارج کا مکمل صفایا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عوام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

شہریوں‌کا کہنا ہے کہ ہنگو میں دہشتگردانہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. اس واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو سرعام لٹکایا جائے،

More posts