اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کی مختلف حصوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں،
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر کی چھت بھی بارش کے باعث ٹپکنے لگی۔ اسی طرح پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ایس او کے کمرے میں پانی جمع ہونے پر ڈسٹ بن رکھ دیا گیا۔سینیٹ ہال کے سامنے موجود لابی میں بھی چھت سے پانی ٹپکنے کے باعث ڈسٹ بن رکھے گئے تاکہ فرش پر جمع ہونے والا پانی ایک حد تک روکا جا سکے۔
موسلادھار بارش کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں سے پانی ٹپکنے کے واقعات نے عمارت کی دیکھ بھال اور مرمت کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بارش نے وفاقی دارالحکومت کے اہم ترین سرکاری ادارے کی عمارت میں کیے گئے انتظامات کی قلعی بھی کھول دی۔پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں سے پانی ٹپکنے کی ویڈیوز بھی سامنے آ چکی ہیں،
