Baaghi TV

ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو ’’جھوٹ بولنے کا اولمپک چیمپئن‘‘ قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’جھوٹ بولنے کا اولمپک چیمپئن‘‘ قرار دے دیا۔

امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہر معاملے میں جھوٹ بولتے ہیں اور ان کے بیانات اور اقدامات کے اثرات امریکی فوجیوں، فضائیہ کے اہلکاروں، میرینز اور مشرق وسطیٰ میں تعینات دیگر امریکی اہلکاروں کی زندگیوں پر پڑ رہے ہیں۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات ہی ایران کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بن رہے ہیں، جبکہ گزشتہ 25 برس کے تجربات کے باوجود امریکا نے ان سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین اور روس کی مدد سے ایران امریکا کی دفاعی صلاحیت کو کمزور کرنے کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے۔

More posts