Baaghi TV

ایرانی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

ایران کی جیل میں قید نوبل امن انعام یافتہ انسانی حقوق کی سرگرم کارکن نرگس محمدی کو صحت میں “تباہ کن بگاڑ” کے بعد شمال مغربی ایران کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نرگس محمدی کے فاؤنڈیشن کے مطابق انہیں حال ہی میں دو مرتبہ مکمل بے ہوشی اور شدید دل کے دورے جیسے بحران کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ان کی حالت انتہائی نازک ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی یہ وکیل اس وقت سات سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ انہیں دسمبر میں مشرقی ایرانی شہر مشہد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ 13 سالہ سزا کے دوران 2023 میں نوبل امن انعام حاصل کر چکی ہیں، اور بعد میں طبی وجوہات کی بنا پر 2024 کے آخر میں عارضی طور پر رہا کیا گیا تھا۔ان کے وکلاء کے مطابق مارچ کے آخر میں جیل کے اندر انہیں بے ہوش پایا گیا، اور شبہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ بعد ازاں ملاقات میں ان کی حالت کمزور، چہرہ زرد اور وزن میں کمی دیکھی گئی جبکہ چلنے کے لیے بھی انہیں مدد درکار تھی۔

ان کے اہل خانہ کئی ہفتوں سے ایرانی حکام سے مطالبہ کر رہے تھے کہ انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تاہم اب اسپتال منتقل کرنا “آخری لمحے کی کوشش” قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ان کی جان بچانے کے لیے بھی تاخیر سے ہو سکتا ہے۔

More posts