Baaghi TV

عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

وکیل پی ٹی آئی نے عدالت میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس آج کی تاریخ تک کوئی سیکیورٹی نہیں ہے ،سیکیورٹی سے متعلق مزید 4 پٹیشن دائر کیں جو جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی ،جسٹس عابد عزیز شیخ نے اظہر صدیق سے سوال کیا کہ آپ کے ٹی او آرز بن تو گئے تھے ،میرے پاس کیس بطور سابق وزیر اعظم عمران کی سیکیورٹی کا ہے ،حکومت کہہ رہی ہے کہ سیکیورٹی موجود ہے آپ کہ رہے ہیں سیکیورٹی نہیں ہے،وکیل نے کہا کہ میں گزشتہ روز سارا دن زمان پارک میں رہا وہاں ایک بھی پولیس اہلکار نہیں ہے ، جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ گھر کے باہر اور جب عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ کیا سیکیورٹی ہوتی ہے؟ حکومت بتائے اور انڈرٹیکنگ دے ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ پرسوں پولیس والوں نے عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ دیئے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آج ہی آگاہ کرنے کا حکم دے دیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 12بجے تک ملتوی کر دی

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

More posts