Baaghi TV

ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکی وزیر جنگ

usa

واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی-

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جو بھی معاہدہ طے پائے گا وہ ایک اچھا اور مؤثر معاہدہ ہو گا تاہم ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتاامریکا اپنے مفادات کے تحفظ اور خطے میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اور ضرورت پڑنے پر جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ تہران بخوبی جانتا ہے کہ کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسے کیا اقدامات کرنا ہوں گے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے ہیں۔

امریکی وزیر جنگ نے پاکستان کو امریکا کا مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امن مذاکرات اور علاقائی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں میری چینی وزیر دفاع کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی جس میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی منظوری دیتے وقت امریکی مفادات کو اولین ترجیح دیں گے۔

More posts