Baaghi TV

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور امن معاہدے کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ڈاکٹر اسکندر مو منی نےُایرانی صدر اور انکے وفد کا پاکستان آمد پر بھرپور خیر مقدم پر شکریہ ادا کیادونوں وزرائے داخلہ کا خطے میں کشیدگی کم ہونے پر اطمینان کا اظہارکیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے برگن سٹاک، سوئٹزرلینڈ میں مشترکہ اعلامیہ پر ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ معاہدہ حکومت ایران اور آپکی کی مخلصانہ کوششوں کے بغیر ممکن نا تھا،پاکستان ہمیشہ سے دنیا بھر میں امن اور استحکام کا خواہاں رہا ہے،مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا، امید ہے کہ امن معاہدے کے خطے پر دورس نتائج سامنے آئیں گے،

ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی، سائبر سکیورٹی، امیگریشن، سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان کا تفصیلی دورہ کروں گا جس کا مقصد دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو آگے بڑھانا ہو گا،ایرانی وزیر داخلہ نے ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کے مخلصانہ کردار اور پاکستانی قوم کے بھرپور تعاون کو سراہا،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی این سی سی آئی اے بھی اس موقع پر موجود تھے

More posts