Baaghi TV

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر گفتگو

کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی وفد میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کویت کے درمیان دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل مہارت اور خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور کویت نے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

More posts