Baaghi TV

پمز میں مزید مریضوں کی گنجائش ختم، نئے میٹرنٹی کیسز لینے سے انکار

fire

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے گنجائش متاثر ہونے کے باعث میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کردیا ہے۔

پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں نئے میٹرنٹی کیسز نہ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں گنجائش سے زیادہ مریضوں کو داخل نہیں کیا جاسکتا، اسی وجہ سے نئے کیسز روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پمز کی بچوں کی نرسری میں 15 بیڈ مکمل طور پر جل گئے ہیں، جبکہ نرسری میں پہلے 50 بیڈ موجود تھے، اب صرف 35 بیڈ قابل استعمال رہ گئے ہیں۔

رانا عمران سکندر کے مطابق متاثرہ بچوں اور دیگر مریضوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے متعلقہ اسپتالوں کو مراسلے بھی ارسال کردیئے گئے ہیں، جبکہ کچھ بچوں کو پہلے ہی پولی کلینک منتقل کیا جاچکا ہے۔

More posts