Baaghi TV

لارڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز پر آؤٹ

لارڈز : پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 290 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے روز انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر 248 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی اور مزید 42 رنز کا اضافہ کیا۔

گس اٹکنسن نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور انگلینڈ کی آخری وکٹ کے طور پر علی عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ جوش ٹنگ ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ نے 61 اور جارڈن کوکس نے 55 رنز کی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بین ڈکٹ اور لارینس نے 17،17، ہیری بروک نے 15 جبکہ جوفرا آرچر نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

More posts