Baaghi TV

مسلح افواج علاقائی سالمیت اورقومی خودمختاری کےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں سربراہ پاک فضائیہ

مسلح افواج علاقائی سالمیت اورقومی خودمختاری کےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں سربراہ پاک فضائیہ #Baaghi

سربراہ پاک فضائیہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کا دورہ کیا اور کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مابق حاضرین سے خطاب کے دوران ائیر چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کے معیار کو سراہا۔

سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور تکنیکی جدت پر بات کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت اور مذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

بعد ازاں، سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے کورس کے شرکاء سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

More posts