Baaghi TV

میرا کو امریکا میں پاگل خانے میں داخل کروایا گیا تھا؟ میرا نے خود بتا دیا

meera

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے ان کے فلمی کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کیے۔ اسی دوران ان سے ایک پرانی خبر کے بارے میں پوچھا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں امریکا کے کسی نفسیاتی ادارے میں داخل کروایا گیا تھا۔اس سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ انہیں کسی “پاگل خانے” میں داخل کروایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اصل صورتحال یہ تھی کہ ہدایتکار شان شاہد کی فلم ’سائیکو‘ میں ان کا کردار بہت زیادہ شدید اور جذباتی تھا، جس کے باعث شوٹنگ کے ابتدائی مرحلے میں وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں اور ان کی طبیعت متاثر ہوئی۔
میرا کے مطابق اس کیفیت کے بعد وہ علاج کے لیے نیویارک گئیں جہاں انہوں نے ایک ماہرِ نفسیات سے مشاورت کی جنہوں نے ان کی رہنمائی کی اور ان کی ذہنی صحت بحال کرنے میں مدد کی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کردار سے باہر نکلنا ان کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا، تاہم اس تجربے نے انہیں اداکاری کے نئے پہلو سکھائے۔ ان کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب انہیں احساس ہوا کہ کسی کردار میں مکمل طور پر کیسے ڈھلا جاتا ہے۔ انہوں نے ہدایتکار شان شاہد کو ایک اچھا ڈائریکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انہیں کردار کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دی۔

More posts