Baaghi TV

مودی سرکار کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت غریب بھارتی طلبہ کی زندگیاں نگلنے لگی

مودی سرکار کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت غریب بھارتی طلبہ کی زندگیاں نگلنے لگی.

بھارتی طلبہ کودماغی نکسل قراردینے والے مودی نے اپنی نااہلی سے نوجوانوں کی زندگیوں کواجیرن بنا دیا ہے.
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق؛ بھارتی دارالحکومت دہلی میں بوائزہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت گرنے سے کم ازکم7 افراد ہلاک ہوگئے.عینی شاہدین نے میڈیا کوبتایا کہ عمارت کے اندر24 سے48 کے قریب افراد موجود تھے. متاثرہ عمارت میں رہائش پذیرافراد کی اکثریت طلبہ پرمشتمل تھی. کاکروچ جنتا پارٹی نے واقعہ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ؛ غریب بھارتی طلبہ ایک بارپھرمودی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا شکاربن گئے .مودی نےدہلی یونیورسٹی میں”دماغی نکسل” والی تقریرجھاڑی اوربوسیدہ عمارت کونظراندازکرکے چلتے بنے.

ماہرین کے مطابق؛مودی حکومت نے نوجوانوں کے مسائل خصوصاً تعلیم اورروزگارکومکمل نظرانداز کر رکھا ہے جس پرملک بھرمیں احتجاج جاری ہے. نوجوانوں کے بڑھتے مسائل اوراحتجاج ہندوانتہا پسند مودی حکومت کے لیے مستقبل میں بڑا سیاسی چیلنج بن سکتے ہیں

More posts