اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرتے ہوئے نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان کردیا، جن کا اطلاق 29 اگست سے ہوگا۔
وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس سے قبل پیٹرول 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 17 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر تھی۔
وزارت توانائی کے مطابق نئی قیمتیں 29 اگست سے 31 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔
