صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہباز شریف ے وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی، جانی نقصان اور زخمیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی وینزویلا میں شدید زلزلوں کے باعث ہونے والی تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ افراد کے لیے ہمت، حوصلے اور استقامت کی دعا کی۔صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ وینزویلا کے عوام اس سانحے کا بہادری اور عزم کے ساتھ مقابلہ کریں گے، جبکہ امدادی اور ریسکیو سرگرمیاں ضرورت مند افراد تک بروقت مدد پہنچانے میں کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ بھی کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا کی حکومت اور عوام، بالخصوص متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مشکل اور کٹھن وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس قدرتی آفت سے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
