Baaghi TV

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی ملک کے دو روزہ دورے پر روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی ملک کے دو روزہ دورے پر روانہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں اور وہاں اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ مسلم ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے دورہ کررہے ہیں۔ دورہ متحدہ عرب امارات باہمی روابط کے فروغ کا تسلسل ہے۔

شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات بھی کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تاریخی، مذہبی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں معاون ثابت ہو گا۔

اماراتی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وہ دوطرفہ تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت12 ممالک کے شہریوں کو ویزٹ ویزا کا اجرا روک دیا تھا۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یو اے ای انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا گیا۔وزٹ ویزا پر پابندی کے چند ہفتوں بعد وزیرخارجہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور توقع کی جا رہی ہے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

پاکستان اور عرب امارات کے تعلقات بگڑ گئے،اصل حقیقت کیا مبشر لقمان سامنے لے آئے

More posts