کوٹلی: آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان کے مطابق ضلع کوٹلی میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح ہجوم میں شامل سنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان رینجرز کے سپاہی آصف حسین شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا احتجاج نہیں بلکہ کھلی لاقانونیت اور ریاستی رِٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
