Baaghi TV

ری چیکنگ نے طالبہ کی قسمت بدل دی، لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

لاہور میں میٹرک امتحانات کے نتائج کی ری چیکنگ نے طالبہ کی پوزیشن ہی تبدیل کردی۔ ماڈل ٹاؤن کے ایک نجی تعلیمی ادارے کی طالبہ عافیہ نعیم نے ابتدائی نتیجے میں ایک ہزار 187 نمبر حاصل کیے تھے، تاہم ری چیکنگ کے بعد ان کے نمبروں میں دو نمبروں کا اضافہ ہوگیا۔

لاہور بورڈ کے مطابق امتحانی پرچے کے ایک حصے کے دو نمبر غیر نشان زدہ رہ گئے تھے، جن کی نشاندہی طالبہ کی جانب سے ری چیکنگ کی درخواست دیے جانے کے بعد ہوئی۔

بورڈ سے باقاعدہ رجوع کیے جانے پر عافیہ نعیم کے حاصل کردہ نمبروں میں دو نمبر شامل کیے گئے، جس کے بعد ان کے مجموعی نمبر ایک ہزار 189 ہوگئے۔

ایک ہزار 189 نمبر حاصل کرنے کے بعد عافیہ نعیم نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی، یوں ری چیکنگ کے عمل نے نہ صرف ان کے نمبروں میں اضافہ کیا بلکہ ان کی پوزیشن بھی تبدیل ہوگئی۔

طالبہ کی اس کامیابی کے اعزاز میں لاہور بورڈ میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جہاں عافیہ نعیم کی کامیابی کو سراہا جائے گا۔

More posts