Baaghi TV

رونالڈو نے 5 بچوں کے بعد گرل فرینڈ سے شادی کرلی

sports

پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کئی سال کی محبت، 5 بچوں اور شادی کی مسلسل خبروں کے بعد آخر کار اپنی دیرینہ ساتھی جورجینا روڈیگز کو باضابطہ طور پر اپنی بیوی بنالیا۔

رونالڈو اور جورجینا نے 11 اگست کو پرتگال کے شہر کاسکائس میں ایک نجی سول تقریب میں شادی کی،جوڑے نے شادی کی بڑی تقریب یا تفصیلی اعلان کرنے کے بجائے صرف اپنی شادی کی انگوٹھیوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی –

دونوں کی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی، جب جورجینا ایک معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں کام کرتی تھیں،رونالڈو نے بعد میں ایک انٹرویو میں کھل کر بتایا تھا کہ سچ کہوں تو مجھے شروع میں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ مجھے ان سے اتنی شدید محبت ہو جائے گی، لیکن پھر وقت کے ساتھ مجھے لگا کہ یہی میری سچی زندگی ہیں۔

اس جوڑے نے 2025 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جورجینا نے اس وقت اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ، میں ان کے ساتھ اس زندگی میں بھی ہوں اور اپنی آنے والی ہر زندگی میں بھی ان کا ساتھ چاہتی ہوں۔

شادی سے پہلے بھی دونوں کے رشتے اور شادی کے حوالے سے کئی بار خبریں سامنے آتی رہیں اس حوالے سے شادی کے چند روز قبل ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا جب افواہ اڑ گئی کہ رونالڈو اپنے آبائی شہر کے ایک بڑے چرچ میں شادی کر رہے ہیں یہ سنتے ہی سینکڑوں شائقین کی بھیڑ چرچ کے باہر جمع ہو گئی تاکہ اپنے ہیرو کی شادی دیکھ سکیں تاہم وہاں پہنچنے والی دلہن جورجینا نہیں بلکہ نکول نامی خاتون تھیں، جو اپنے ساتھی فابیو سے شادی کرنے آئی تھیں۔

اس دلچسپ غلط فہمی پر رونالڈو نےبھی،وشل میڈیا پر ہنستے ہوئے آنسوؤں والے ایموجیز کے ذریعے ردعمل دیا،اب بالآخر رونالڈو اور جورجینا نے اپنی محبت کے رشتے کو شادی میں بدل دیا ہے اور ان کے پانچ بچے بھی اس خاص موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔

جوڑے کی دو بیٹیاں الانا اور بیلا ہیں، جبکہ وہ رونالڈو کے بڑے بیٹے کرسٹیانو جونیئر اور جڑواں بچوں ایوا ماریا اور میٹیو کی بھی پرورش کر رہے ہیں، تاہم ان کے خاندان کو 2022 میں ایک بڑے صدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب جورجینا کے جڑواں بچوں میں سے بیٹا اینجل پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد انتقال کرگیا تھاآج یہ دونوں اپنے پانچ بچوں کے ساتھ ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں-

More posts