Baaghi TV

برطانیہ میں گرمی کی پانچویں شدیدلہر ، بلیو الرٹ جاری

weather

برطانیہ میں رواں سال گرمی کی پانچویں لہر نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر رہا ہے۔

برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران وزیرِ اعظم اینڈی برنہم (Andy Burnham) نے بدھ 12 اگست 2026 کو ہنگامی سرکاری کمیٹی ‘کوبرا’ (COBRA) کے اجلاس کی صدارت کی، ملک میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ جنگلات کی آگ اور خشک سالی کے باعث قومی سطح پر ہنگامی حالات پیدا ہو چکے ہیں-

موسم کی موجودہ صورتحال اور اثرات:

درجہ حرارت بدھ کو 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جمعرات کو 38 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی ہےرواں موسم گرما کی یہ پانچویں ہیٹ ویو ہے، اور ملک گرم ترین موسم گرما کے راستے پر ہےانگلینڈ کا 71 فیصد سے زائد حصہ ‘فلیش ڈراؤٹ’ یعنی اچانک خشک سالی کی زد میں ہےنیو فارسٹ اور دیگر مقامات پر جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اجلاس میں وزراء، سرکاری حکام اور مختلف ایجنسیوں کے نمائندے شریک ہوئےمحکمہ ماحولیات (Defra)، ہوم آفس، اور محکمہ صحت کے وزراء نے شرکت کی۔فائر فائٹرز، کسانوں اور این ایچ ایس (NHS) کے عملے کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیاحکومت نے قومی سطح پر فائر فائٹنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے 97 ملین پاؤنڈز کی نئی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

1995 میں برطانیہ میں مجموعی طور پر 34 دن ایسے تھے جب درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم 2026 میں یہ تعداد بڑھ کر 35 دن ہوچکی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ایسٹ اینگلیا اور ساؤتھ ایسٹ کے علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے لندن، ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، یارکشائر اور ہمبر کے لیے بلیو الرٹ جاری کردیا ہے، برطانیہ میں شدید گرمی کے ساتھ خشک سالی کی صورتحال بھی برقرار ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر نے برطانیہ میں غیر معمولی گرم موسم کے حوالے سے ایک بار پھر تشویش بڑھا دی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت اور موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

More posts