Baaghi TV

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردجہنم واصل

ispr

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلیجنس اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نگرانی کے بعد سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کیا اور فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی موقع پر ہی تباہ کردی گئیں۔ترجمان کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گی اور دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

More posts