Baaghi TV

جنوبی وزیرستان: مکین بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین کے مصروف بازار میں موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی تازہ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص امن کمیٹی کا رکن تھا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل کے ساتھ آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، جو جمعہ کے روز مکین بازار میں دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، جبکہ بعض زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ بازار اور گردونواح میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے دھماکے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ذمہ دار عناصر کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

More posts