سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں ایک اہم کھلاڑی کی واپسی ہوئی ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی اس سیریز میں سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شناکا کریں گے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دھننجیا دے سلوا کو دوبارہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہےدھننجیا دے سلوا نے جون 2024 میں نیدرلینڈز کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلا تھا اور اب وہ ورلڈ کپ سے پہلے ایک بڑے موقع پر ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
سری لنکا کےاسکواڈ میں داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامیَل مشارا، کُسال مینڈس، کُسال پیریرا، دھننجیا دے سلوا اور چریتھ آسلنکا شامل ہیں،اس کے علاوہ جینتھ لیاناج، کامندو مینڈس، ونیندو ہسارنگا، ڈنیتھ ویلا لیج، مہییش تھیکشانا، دُشن ہیمّنٹھا، ٹریوین میتھیو، دُشمنتا چمیرا، متھییشہ پاتھیرانہ، نُوان تُوشارا اور ایشان ملکنگا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ترک صدر کی توہین کے الزام میں اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو رنگیڑی ڈمبلا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈمبلا میں کھیلی جائے گی یہ مقابلے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں نہایت اہم تصور کیے جا رہے ہیں، جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر فروری سے مارچ کے دوران کریں گے۔
