Baaghi TV

آج 50 سے زائد تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرے ہیں،امریکی فوج

iran

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے ایرانی پاسداران انقلاب کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج 50 سے زائد تجارتی جہاز بحفاظت گزرے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ امریکی افواج علاقے میں موجود ہیں اور بین الاقوامی بحری راستوں پر آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے چوکنا ہیں عالمی اہمیت کی اس بحری گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے 20 جون کو آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ دیکھا گیا اور مجموعی طور پر 55 تجارتی جہاز بحفاظت گزرے اور ایک کروڑ 70 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل اور دیگر تجارتی سامان عالمی منڈیوں تک پہنچایا گیا۔

سینٹکام نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کی تازہ ایڈوائزری کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جہاز ایک مخصوص بین الاقوامی بحری راستے کے ذریعے محفوظ طریقے سے سفر کر رہے ہیں اور اس راستے پر کسی قسم کی غیر قانونی پابندی یا رکاوٹ موجود نہیں-

واضح رہے کہ ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر اور پاسدارانِ انقلاب بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی اور مفاہمتی معاہدے کی خلاف ورزی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو تمام بحری آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہےدونوں ممالک کے متضاد دعوؤں نے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت پیدا کر دی ہے

More posts