Baaghi TV

معاہدے کی خلاف ورزی ، ایران کا دوبارہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان

iran

ایران نے لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کے بعد امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی اور وعدہ خلافی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر تمام بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے بند کیا جا رہا ہے،امریکا مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے بند کیا جا رہا ہے ، یہ دشمن کی وعدہ خلافی کا پہلا جواب ہے، انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو دشمن کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کے لیے مجبور کرنے کی خاطر مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے بھی اپنے علیحدہ بیان میں تصدیق کی کہ ہفتے کی صبح سے آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطا بق یہ تصدیق پاسداران انقلاب کے ایک فوجی ذریعے نے کی کہ اسٹریٹجک آبی گزرگاہ اب ہر قسم کی بحری آمدورفت کے لیے بند ہے یہ اقدام امریکا کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد سے متعلق وعدوں کی خلاف ورزی اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے تمام تجارتی، تیل بردار اور دیگر بحری جہازوں کو سختی سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں ان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکا، ایران اور پاکستان کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد سے آبنائے ہرمز کو کھول دیا گیا تھا جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی۔

More posts