Baaghi TV

ٹرمپ نے پرائمری سکول پر بمباری میں 175 افراد کی شہادت کا الزام ایران پر عائد کر دیا

امریکا و اسرائیل حملے کی ایران میں سکول پر بمباری اور 175 افراد کی شہادتوں کا الزام ٹرمپ نے ایران پر عائدکر دیا-

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور صدر ٹرمپ نے ایران کے ایک اسکول پر ہونے والے ایک مہلک حملے کے بارے میں بی بی سی کے صحافی کے سوال پر روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 فروری کو ایران کے جنوبی شہر میں واقع ایک گرلز پرائمری اسکول پر فضائی حملے میں 168 طالبات کی شہادت کی تصدیق ہوئی تھی۔

رپورٹر نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے اندر سکول پر بمباری کرکے 175 بچوں کو مار دیا ؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ نہیں یہ ایران نے کیا تھا۔

ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں میں اضافے کی وجہ کیا؟سابق سی آئی اے افسر نےبتادیا

ٕٕٕٕٕٕ

تاہم رپورٹر نے یقین نہ کرتے ہوئے ٹرمپ کو نظر انداز کرکے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ سے سوال ، کیا یہ درست بات ہے مسٹر ہیگستھ ؟جس پر ہیگیستھ نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ،جبکہ اس دوران ٹرمپ نے ڈھٹائی برقرار رکھی اور بولے کہ میں کہہ رہا ہوں یہ ایران نے ہی کیا ہے-

علاوہ ازیں گزشتہ روز جب پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو اس دوران بی بی سی کے صحافی نے پوچھا کہ کیا امریکی فوج اس حملے کی ذمہ دار ہے؟ شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے الزامات پر آپ کیا کہیں گے؟

امریکا نے جزیرہ قشم میں صاف پانی کے پلانٹ پر حملہ کرکے ایک نیا اور سنگین جرم کیا ہے، ایران

اس سوال کے جواب میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ابھی اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جب صحافی نے پوچھا کہ اتنی انٹیلی جنس کے باوجود بھی بچیوں کے اسکول پر بمباری کیسے ہوگئی؟ آپ کے پاس اس وقت کیا معلومات ہیں؟

تو امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے صرف اتنا کہ کہ امریکی فوج عام طور پر شہری اہداف کو نشانہ نہیں بناتی تاہم اس خاص واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فی الوقت میں یہی کہہ سکتا ہوں۔

ناروے میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا

یاد رہے کہ پرائمری اسکول پر حملے میں 160 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تر کم عمر طالبات شامل تھیں حملے کے وقت بچے کلاسوں میں موجود تھےادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے،امریکا اور اسرائیل نے اب تک اسکول کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کی ہے جبکہ امر یکی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کا مقصد ایران کی فوجی تنصیبات اور میزائل صلاحیتوں کو نشانہ بنانا ہے۔

More posts