Baaghi TV

ٹرمپ نے امریکی صدور کی درجہ بندی جاری کردی، خود کو ’عظیم ترین‘ قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدور کی اپنی تیار کردہ درجہ بندی سوشل میڈیا پر جاری کردی، جس میں انہوں نے خود کو تمام صدور سے الگ ’’دی گریٹسٹ‘‘ یعنی سب سے عظیم صدر قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کی فہرست میں ابراہم لنکن، جارج واشنگٹن، فرینکلن ڈی روزویلٹ، تھامس جیفرسن، اینڈریو جیکسن اور وُڈرو ولسن کو ’’گریٹ‘‘ قرار دیا گیا ہے، جبکہ تھیوڈور روزویلٹ کو ’’نیئر گریٹ‘‘ کے درجے میں رکھا گیا۔

سابق صدر بل کلنٹن سمیت متعدد صدور کو ’’ایوریج‘‘ جبکہ کیلون کولج کو ’’بیلو ایوریج‘‘ قرار دیا گیا۔ براک اوباما، جو بائیڈن، جمی کارٹر، یولیسیس ایس گرانٹ اور وارن ہارڈنگ کو ٹرمپ نے ’’فیلئرز‘‘ کی فہرست میں شامل کیا۔

ٹرمپ کی تیار کردہ درجہ بندی میں جان ایف کینیڈی، رونالڈ ریگن، رچرڈ نکسن، ہیری ٹرومین، جیرالڈ فورڈ، ڈوائٹ آئزن ہاور اور دونوں بش صدور سمیت کئی معروف سابق امریکی صدور کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی یہ فہرست 1948 میں لائف میگزین کی جانب سے امریکی تاریخ کے ماہرین کی تیار کردہ صدور کی درجہ بندی سے مشابہت رکھتی ہے، تاہم موجودہ فہرست میں بعد کے صدور اور خود ٹرمپ کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

More posts