Baaghi TV

برطانوی وزیراعظم کا ریڈ کارڈ تنازع پر مؤقف سامنے آ گیا

usa

‎برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک امریکی فٹبالر کی ریڈ کارڈ معطلی میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلے صرف فیفا کے دائرۂ اختیار میں آتے ہیں۔
‎برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریڈ کارڈ پر پابندی برقرار رکھنا یا معطل کرنا عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کا اختیار ہے اور حکومت اس معاملے میں کوئی کردار ادا نہیں کرتی۔
‎یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے براہ راست رابطہ کر کے ایک امریکی اسٹرائیکر پر عائد ریڈ کارڈ کی پابندی مؤخر کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ ورلڈ کپ کے اگلے میچ میں حصہ لے سکے۔
‎صحافیوں نے برطانوی وزیراعظم کے ترجمان سے سوال کیا کہ اگر انگلینڈ کے کھلاڑی جیرل کوانسہ کے ریڈ کارڈ کے معاملے پر ایسی ہی صورتحال پیدا ہو تو کیا سر کیئر اسٹارمر بھی ٹرمپ کی طرح فیفا سے رابطہ کریں گے؟ اس پر ترجمان نے ایک بار پھر یہی مؤقف دہرایا کہ ایسے تمام فیصلے فیفا کے اختیار میں ہیں۔
‎جب فیفا کی غیر جانبداری اور شفافیت پر سوال اٹھایا گیا تو ترجمان نے کہا کہ اس بارے میں جواب دینا فیفا کی ذمہ داری ہے، تاہم وزیراعظم کا واضح مؤقف ہے کہ ہر کھیل میں شفافیت، دیانت داری اور منصفانہ مقابلے کے اصول برقرار رہنے چاہییں۔
‎ترجمان نے یوئیفا کی جانب سے فیفا پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے بھی کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ معاملہ بھی عالمی فٹبال کے متعلقہ اداروں کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔

More posts