Baaghi TV

ازبکستان چینی J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا

ازبکستان چینی ساختہ J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی جانب سے 24 J-10CE طیاروں کی خریداری کی اطلاعات پہلے بھی سامنے آ چکی تھیں، تاہم اس معاہدے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ازبک صدر کے دفتر کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے جاری ویڈیو میں کم از کم 6 چینی ساختہ J-10CE طیارے نظر آئے، جنہیں رن وے پر کھڑے، فارمیشن میں پرواز کرتے اور واٹر کینن سلیوٹ پیش کرتے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اگر طیاروں کی موجودگی کی تصدیق ہوجاتی ہے تو ازبکستان پاکستان کے بعد J-10CE کا دوسرا غیر ملکی صارف بن جائے گا۔ پاکستان نے ان طیاروں کو بھارت کے ساتھ گزشتہ سال مئی کی جنگ کے دوران استعمال کیا تھا۔

دوسری جانب بنگلادیش بھی J-10CE لڑاکا طیاروں اور اٹیک ہیلی کاپٹرز کی ممکنہ خریداری کے لیے چین کے ساتھ مذاکرات کے قریب پہنچ چکا ہے۔

چینی ساختہ J-10CE طیارے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے خلاف استعمال کیے جانے کے بعد عالمی سطح پر بھی خاصی توجہ حاصل کرچکے ہیں۔

More posts