قصور
عالمی منڈی میں قیمتیں کم، پاکستان میں پیٹرول مہنگا؛ شہریوں کا حکومت سے اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کا مطالبہ
پاکستان میں آج ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے شدید تشویش اور حیرت کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے
شہریوں کے مطابق حکومت کو عوام پر مہنگائی کا مذید بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرنے چاہییں
ان کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا بھی مہنگی ہو جاتی ہیں جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے، کیونکہ موجودہ معاشی حالات میں مزید اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت بنتا جا رہا ہے
واضح رہے کہ حکومت نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں عوامی حلقوں کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہا ہے
