Baaghi TV

“آٹھ صفر” کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب

cm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “معرکہ حق” کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے معرکہ حق کے ہیروز کو سلام عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ تاریخی کامیابی قوم کے اتحاد، بہادری اور بے مثال قربانیوں کی روشن مثال ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر،ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے باک اور مدبر قیادت نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کی بنیاد رکھی، “آٹھ صفر” کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا جبکہ پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی گواہی دنیا نے دی اور دیتی رہے گی، معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت کا ایسا نشان ثبت کیا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،معرکہ حق نے ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے، لیکن جب وقت آتا ہے تو پوری قوم بنیان مرصوص بن کر دشمن کے سامنے ڈٹ جاتی ہے۔، دنیا نے معرکہ حق میں دیکھا کہ پوری قوم متحد اور یکسو ہو کر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

More posts