Baaghi TV

ترک صدر کو زہردیئے جانے کی افواہیں،ترک وزارت صحت کا ردعمل بھی آ گیا

turkey plant

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کے حوالہ سے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کا کہنا ہے کہ انہیں زہر دیا گیا ہے، تا ہم ترک وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترک صدر کی صحت بہتر ہے اور وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب رجب اردگان کو زہر دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے انکی حالت تشویشناک ہے طیب اردگان نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے تا ہم ترک صدر کی صحت کے حوالے سے ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کی طبیعت میں بہتری آ گئی ہے وہ جلد اپنی معمول کی مصروفیات شروع کریں گے ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب اردگان کی طبیعت بہتر ہوئی ہے صدر اردگان کے معدے میں سوزش کا اثر کم ہوگیا ہے صدر جلد دوبارہ اپنی معمول کی مصروفیات کا آغاز کریں گے

واضح رہے کہ ترک صدر نے پیٹ میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز کی تمام مصروفیات بھی منسوخ کر دی تھیں رجب طیب اردگان کو منگل کی رات پیٹ میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی

ترک صدر کی صحت کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین میں ایک گہری تشویش پائی جارہی ہے کہ ترک صدر کو زہر کس نے اور کیوں دیا گیا ہے؟ مختلف صارفین نے ترک صدر سے اظہارعقیدت کرتے ہوئے صحت کیلیے تو کسی نے طیب اردگان کی لمبی زندگی کے لیے دعا کی ہے

عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ترکیہ نے روس کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ملک کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

More posts