Baaghi TV

انتہائی خطرناک شوٹر و اجرتی قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

crime

آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے
پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و اجرتی قاتل اعظم خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، انسپکٹر عمران یوسف اور ان کی ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برائے برآمد گی آلہ قتل علاقہ تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی،نامعلوم ملزمان نے اپنےساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر اعظم خان شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل،ناجائز اسلحہ جیسی خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا ،سال 2023 میں علاقہ تھانہ لیاقت آباد لاہور میں ملزم نے شہری طلحہ عرفان اور عمر بٹ کو سر میں فائر مار کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا

یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے عرصہ 14 سال قبل کوٹ لکھپت کے علاقہ میں شہری فیاض حسین کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ناحق قتل دیا تھا، شوٹر معمولی پیسوں کے عوض شہریوں کو زخمی اور قتل کردیتا ،ہلاک ملزم قتل کی وارداتیں کر کے خیبر پختونوں فرار ہو گیا تھا ، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

More posts