پاک فوج کا افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں۔
عطااللہ تارڑ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں اب تک 461 دہشتگرد ہلاک اور 855 زخمی ہوگئے،پاک فوج نے افغانستان کی 243 چیک پوسٹیں تباہ کی ہیں، جبکہ 42 پر قبضہ کیا گیا ہے،آپریشن میں 219 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئی ہیں، افغانستان میں 65 دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور معاون مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم پر واضح کیا ہے کہ اسے دہشتگردوں یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
