Baaghi TV

‎صدر آصف زرداری کی منظوری، نہال ہاشمی گورنر سندھ مقرر


صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری منظور کی۔
‎صدر آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
‎اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد تقرری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
‎نہال ہاشمی گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔

More posts