کراچی بندرگاہ پر شپنگ کنٹینرز کی لمبی قطاریں، کیونکہ یہ ایران جنگ کی وجہ سے محفوظ ترین مقام بن گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں خطرات کے باعث کراچی پورٹ شپنگ کمپنیوں کے لیے محفوظ ترین متبادل ٹرانس شپمنٹ حب بن گئی ہے، جس سے بندرگاہ پر کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں، یہ صورتحال پاکستانی بندرگاہوں کی سٹریٹجک اہمیت کو بڑھا رہی ہے، جہاں مال بردار جہاز غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے یہاں لنگر انداز ہو رہے ہیں-
ایران اور دیگر علاقائی ممالک میں جنگی کشیدگی کی وجہ سے سمندری راستے غیر محفوظ ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی پورٹ کو ایک محفوظ پناہ گاہ سمجھا جا رہا ہے، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال نے کراچی بندرگاہ پر ٹرانس شپمنٹ، کنٹینرز اور بلک کارگو کی نقل و حمل میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے کراچی بندرگاہ کے باہر لنگر انداز جہازوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں، جو اس خطے میں سمندری تجارت کے لیے ایک نیا مرکز بن رہا ہےیہ تبدیلی پاکستانی بندرگاہوں کے لیے بین الاقوامی شپنگ میں اپنا کردار بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔
