Baaghi TV

ایرانی وزیرِ خارجہ کاسعودی ہم منصب سے رابطہ

pak

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے –

ایرانی خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی رابطوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے، خطے میں جاری کشیدگی اور ثالثی کوششوں کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے صرف 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی تازہ گفتگو میں خطے کی مجموعی صورتِ حال، حالیہ علاقائی پیش رفت اور ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا گفتگو کے دوران پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی کوششوں اور ان کی تازہ ترین پیشرفت پر بھی مشاورت کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی اور شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان اس سے قبل بھی رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے، جو خطے میں بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے اس سے قبل 10 مئی کو بھی ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، قطر اور نیدرلینڈز کے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطے کیے تھے، جن میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

More posts