Baaghi TV

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار، امریکی رکنِ کانگریس کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

usa

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کے اہم کردار پر امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام ایک تعریفی خط ارسال کیا ہے۔

کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے گہرے تشکر اور مستقل قدردانی کا اظہار کیا گیا ہے،کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین جیک برگمین نے اپنے خط میں کہاکہ پاکستان کا امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ایک مؤثر اور بصیرت پر مبنی سفارتی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاری امن کوششوں میں پاکستانی قیادت کی رہنمائی قابلِ ستائش ہے پاکستان اور امریکا کے تعلقات طویل المدتی اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس پہلے ہی پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کا اعتراف کر چکے ہیں وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات چیت کی جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کسی حتمی معاہدے کے لے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہےوزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جنگ بندی کی تھی، جو اب تک برقرار ہے، اور صدر ٹرمپ کئی بار اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے کہنے پر جنگ بندی کی۔

More posts