Baaghi TV

اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی ملاقات

sa

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں علاقائی سفیروں کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مثبت پیشرفت کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہےانہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری سے مسلسل رابطے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہی ہے۔

More posts