کراچی،سائیٹ ایریا لیبر چوک پر واقع گودام میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد کی موت ہو گئی
فائرنگ کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت قدیر ولد دوست محمد اور علی گوہر ولد حکیم خان کے نام سے ہوئی جو کہ گودام میں چوکیداری پر مامور تھے۔ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس نے فوری و بروقت رسپانس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا اور موقع سے شواھد اکٹھے کرنے سمیت ملزمان کی تلاش شروع کی گئی اور فائرنگ میں ملوث ایک مرکزی ملزم کو واقع کے چند گھنٹوں میں ہی حراست میں لے لیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق 6 سے 7 افراد ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور گودام میں موجود دونوں افراد پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی قدیر کے لواحقین کے مطابق متوفی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن اور بہن کے آشنا ، لڑکے کو قتل کیا تھا اور مزکورہ دوہرے قتل کے بعد قدیر نے متوفی علی گوہر کے پاس پناہ لی ہوئی تھی اور مخالفین سے بچنے کے لئے روپوش تھا۔ابتدائی تحقیقات اور مدعیان کی نشان دہی کی روشنی میں ایک مرکزی ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل جاری ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔
