کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں خالد بن ولید روڈ کے قریب مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک مشتبہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ہفتے کو علی الصبح طارق روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص ایک بنگلے میں قائم ٹریول ایجنسی کے دفتر میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا تھافیروز آباد تھانے کےایس ایچ او عدیل افضل نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس موقعے پر پہنچی لیکن ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسی ٹریول ایجنسی کے ملازم کے طور پر ہوئی ہے جو گزشتہ 5 برس سے ادارے کے ساتھ کام کر رہا تھا ملزم نے مبینہ طور پر دفتر میں داخل ہونے کے لیے چابی کی نقل تیار کر رکھی تھی جب مالک مکان کو شبہ ہوا کہ بنگلے کے اندر کوئی موجود ہے تو اس نے فوری طور پر مددگار 15 اور مقامی پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچی اور بنگلے کا محاصرہ کر لیاپولیس حکام کے مطابق ملزم نے خود کو واش روم میں بند کر لیا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے خود پر فائر کر لیالاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
