Baaghi TV

ناقص میٹیریل, کارکردگی پر سوالیہ نشان،مریم نواز سے نوٹس کی اپیل

قصور
وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ مصطفی آباد سروس روڈ پر لگائی گئی ٹف ٹائلوں کے معیار پر سنگین سوالات، مصطفی آباد کی سروس روڈ پر حال ہی میں لگائی گئی ٹف ٹائلوں کے ناقص معیار نے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا منصوبہ چند ہی دنوں میں اپنی خامیاں ظاہر کرنے لگا ہے شہریوں کے مطابق سروس روڈ پر بچھائی گئی ٹف ٹائلیں انتہائی ناقص میٹریل سے تیار کی گئی ہیں، جو معمولی استعمال کے باوجود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں متعدد مقامات پر ٹائلیں اکھڑ چکی ہیں جبکہ کئی جگہوں پر دراڑیں پڑنے سے تعمیراتی کام کے معیار پر شدید تحفظات جنم لے رہے ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹف ٹائلوں کی موٹائی، مضبوطی اور پائیداری مقررہ معیار کے مطابق نہیں، جس سے قومی خزانے کے ضیاع کا خدشہ بڑھ گیا ہے ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کر کے عوامی وسائل کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ کاغذوں میں ترقی کے دعوے کیے جا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر منصوبے میں معیاری میٹریل استعمال کیا جاتا تو نئی لگائی گئی ٹائلیں اتنی جلدی خراب نہ ہوتیں اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر قصور اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کا فوری تکنیکی آڈٹ کروایا جائے، استعمال شدہ میٹریل کے نمونوں کی جانچ کی جائے اور ناقص تعمیراتی کام میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے مکمل ہونے والے منصوبوں میں کرپشن، بدانتظامی اور ناقص کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ذمہ دار عناصر کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے

More posts