Baaghi TV

15 سالہ کھلاڑی ویبھو سوریاونشی نے آئی پی ایل کمائی میں سینئیرز کو پیچھے چھوڑدیا

ipl

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں راجستھان رائلز کے 15 سالہ نوجوان اوپننگ بیٹر ویبھوو سوریاونشی نے نہ صرف اپنی شاندار بیٹنگ سے دھوم مچائی بلکہ اپنے پہلے ہی بڑے سیزن میں کروڑوں روپے کما کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پورے سیزن میں 72 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 776 رنز بنا کر اورنج کیپ جیتنے والے اس نوجوان کرکٹر کی مجموعی آمدن 2.50 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کر گئی ہے،آئی پی ایل 2026 کی اختتامی تقریب میں 15 سالہ ویبھو سوریاونشی پر انعامات کی برسات ہوئی، جہاں انہیں ان کی شاندار کارکردگی پر متعدد بڑے اعزازات اور نقد رقم سے نوازا گیا۔

انہیں راجستھان رائلز نے گزشتہ سیزن سے پہلے ہونے والی نیلامی میں 1.10 کروڑ بھارتی روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا، جبکہ اس سال ان کی ریٹینر رقم بھی وہی رہی، تاہم مستقل شاندار کارکردگی کے باعث ان کی مجموعی آمدن اس سے کہیں زیادہ رہی اگرچہ راجستھان رائلز فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی، لیکن ویبھو سوریاونشی نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں شرکت کی۔ اس میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے دو سالوں میں دوسری بار ٹائٹل جیتا۔

ان ایوارڈز کی تفصیلات کے مطابق سیزن کے بہترین کھلاڑی کے طور پر انہیں موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (MVP) کا ایوارڈ دیا گیا جس کے ساتھ 15 لاکھ روپے کی نقد رقم شامل تھی اس کے علاوہ پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر انہیں اورنج کیپ سے نوازا گیا جس پر انہیں 10 لاکھ روپے کا انعام ملا۔

سوریاونشی کو ان کی جارحانہ بیٹنگ پر سپر اسٹرائیکر آف دی سیزن کا اعزاز بھی دیا گیا، جس کے تحت انہیں 10 لاکھ روپے نقد اور ایک برانڈ نیو ٹاٹا سیرا کار بطور انعام دی گئی، سیزن میں مجموعی طور پر 72 چھکے لگانے پر انہیں سپر سکسز آف دی سیزن کے ایوارڈ کے ساتھ مزید 10 لاکھ روپے دیے گئے،ر موسٹ سکسز آف دی میچ پر بھی ہر بار 1 لاکھ روپے دیے گئے، جبکہ ٹورنامنٹ کے سب سے بہترین نوجوان کھلاڑی کے طور پر ایمرجنگ پلیئر آف دی سیزن کا ایوارڈ بھی ان کے نام رہا، جس کے ساتھ 10 لاکھ روپے کی نقد رقم شامل تھی۔

ان سالانہ ریٹینر اور انعامی رقوم کے علاوہ سوریہ ونشی کو ہر میچ کے لیے 7.5 لاکھ روپے میچ فیس بھی ملی انہوں نے سیزن میں 16 میچز کھیلے، جس کے نتیجے میں صرف میچ فیس سے ان کی آمدن 1.20 کروڑ روپے تک پہنچی، مجموعی طور پر آئی پی ایل 2026 سیزن میں وائبھو سوریہ ونشی کی آمدن 2.50 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

More posts