کراچی کے علاقے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں پولیس نےایک کروڑ روپے مالیت کا مضر صحت بھارتی گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق سائٹ اے پولیس نے انڈسٹریل ایریا میں واقعے ایک گودام پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ چھالیہ اور مضرِ صحت انڈین گٹکا برآمد کر لیا سائٹ اے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سائٹ انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر 57 بورے اسمگل شدہ چھالیہ اور 219 بورے انڈین گٹکا سفینہ، آداب اور رجنی برامد کر لیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ چھالیہ اور گٹکا ڈمپر میں کریش کے نیچے خفیہ طور پر چھپا کر گودام تک پہنچایا گیا تھا، برآمد شدہ سامان کی گنتی، دستاویزی کارروائی اور دیگر قانونی مراحل جاری ہیں، برآمد شدہ مال کے مالکان اور اس غیر قانونی سر گر می میں ملوث عناصر کی شناخت، تصدیق اور مقدمات کے اندراج کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ و گٹکا ماوا سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور سپلائی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شاہ لم خان آئل ڈرمز میں چھالیہ چھپا کر مختلف علاقوں میں منتقل کرتا تھا، کارروائی میں چھالیہ سے بھرے 4 آئل ڈرم جس میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 90 کلو گرام سے زائد چھالیہ اور مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ہے گر فتار ملزم کی 125 موٹرسائیکل جو وہ چھالیہ اور گٹکا ماوار کی ترسیل میں استعمال کرتا تھا اس کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
