ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونے کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 55 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی،جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہونے سے 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری،جانب،مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 351 روپے فی تولہ اور 51 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 444 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آ گئی۔
