پشاور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق سی ٹی ڈی نے تحصیل ڈومیل کے علاقوں اکبر علی خان کلہ اور سدا خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔علاقے میں مزید نفری طلب کی گئی ہے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں.
