Baaghi TV

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خدشہ

karachi rain

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 20 اگست تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی بارش متوقع ہےموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 19 اگست 2026 کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اگست تک تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے،19 اگست کو اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے، مری، گلیات، جہلم، چکوال، اٹک، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، ناروو ا ل، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب اور میانوالی کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے شہریوں کو شدید بارش کے دوران نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور پانی جمع ہونے والی سڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،خیبر پختونخوا کے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی 19 اگست کو بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہےپہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس کے باعث مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

More posts