Baaghi TV

ایران کا ’مکہ دفاعی معاہدے‘ میں شمولیت کی دعوت ملنے کا دعویٰ

ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے ’مکہ دفاعی معاہدے‘ میں ایران کو بھی شمولیت کی دعوت دی گئی ہے-

ایرانی پارلیمنٹ کی نیوز ایجنسی کے سربراہ مہدی رحیمی نے قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ تہران کو معاہدے میں شامل ہونے کی دعوت موصول ہوئی ہے اور معاملہ زیر غور ہے،خطے کے ممالک علاقائی سکیورٹی چھتری کے قیام کی جانب بڑھ رہے ہیں، جو ایران کے لیے ایک کامیابی ہے کیونکہ تہران طویل عرصے سے خطے میں مقامی سکیورٹی نظام کی حمایت کرتا رہا ہے۔

انہوں نے امریکا پر ایران کے خلاف معاشی جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جو ممالک اس میں واشنگٹن کا ساتھ دیں گے انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی-

تاہم سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں نے ایران کو دعوت دیے جانے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی جبکہ معاہدے میں ایران کو ممکنہ رکن قرار دینے والی کوئی دستاویز بھی منظر عام پر نہیں آئی جبکہ ایران کی ممکنہ شمولیت سعودی عرب کے ساتھ علاقائی اثرورسوخ کی کشیدگی اور پاکستان کے ساتھ سرحدی سکیورٹی معاملات کے باعث پیچیدہ ہوسکتی ہے-

More posts